زمبابوے کرکٹ ٹیم تین ملکی سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

زمبابوے کرکٹ ٹیم تین ملکی ٹی20 سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی۔ مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا، جہاں وہ آج آرام کرے گی۔
امریکی ایوانِ نمائندگان نے حکومتی فنڈنگ بل منظور کرلیا 43 روزہ شٹ ڈاؤن ختم

پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ فریقی ٹی20 سیریز 18 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی اور 29 نومبر تک جاری رہے گی۔

ذرائع کے مطابق سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔ پہلے یہ مقابلے 17 نومبر سے شیڈول تھے، تاہم اب ایک روز تاخیر سے 18 نومبر کو آغاز ہوگا۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر لاہور میں ہونے والے تمام میچز بھی راولپنڈی منتقل کردیے گئے ہیں۔

ادھر اسلام آباد میں حالیہ خودکش دھماکے کے بعد سری لنکن کھلاڑیوں نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا۔ تاہم، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ دورہ پاکستان جاری رہے گا۔

بورڈ کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی ذاتی وجوہات یا خدشات کے باعث دورے سے دستبردار ہوتا ہے تو اس کی جگہ متبادل کھلاڑی بھیجے جائیں گے۔ ایک سری لنکن عہدیدار کے مطابق کم از کم آٹھ کھلاڑی سیکیورٹی وجوہات کے باعث سہ فریقی وائٹ بال سیریز میں شرکت نہیں کریں گے، تاہم ٹیم کا مجموعی دورہ منسوخ نہیں کیا گیا۔

2 thoughts on “زمبابوے کرکٹ ٹیم تین ملکی سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!