تھانہ سچل کی حدود میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا رات گئے کومبنگ آپریشن، 11 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے مؤرخہ 12 نومبر 2025 کو تھانہ سچل کے مختلف علاقوں میں کومبنگ اور سرچ آپریشن کیا۔

ملیر سٹی پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔

آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے گھروں، دکانوں اور ہوٹلوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔ اس موقع پر بائیو میٹرک تلاش ڈیوائسز کے ذریعے متعدد مشتبہ افراد کی شناخت و تصدیق بھی کی گئی۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 80 گھروں، دکانوں اور ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی جبکہ 11 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔

آپریشن میں ایس ایچ اوز، افسران و جوان، انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور لیڈیز پولیس نے حصہ لیا اور اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “تھانہ سچل کی حدود میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا رات گئے کومبنگ آپریشن، 11 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!