کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے شیر شاہ سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد نور عرف خم ولد ولی خان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

Wednesday, 12th, November 2025

ترجمان رینجرز کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں عابد مچھڑ، عمر خطاب محسود، قیوم محسود، اعظم خان، خان زمان، زاویل محسود، سید بادشاہ عرف ادرک، عبدالرحمان، عبدالحکیم، صدیق اللہ، خزن گل اور عابد چھوٹا کے ساتھ مل کر ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں، اغواء برائے تاوان اور متعدد پولیس مقابلوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم 2010 میں فتنہ الخوارج کے دہشتگرد قیوم محسود کے گروہ میں شامل ہوا اور 2012 میں عابد مچھڑ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ رہا۔ اس کے بیشتر ساتھی کراچی آپریشن کے دوران رینجرز اور پولیس مقابلوں میں مارے جا چکے یا گرفتار ہو چکے ہیں۔

ملزم 2015 میں کراچی آپریشن کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں روپوش رہا۔ اس کے خلاف تھانہ منگھو پیر اور خواجہ اجمیر نگری میں متعدد مقدمات درج ہیں جن میں وہ مفرور ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکہ خیز مواد سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں — اطلاع دینے والے کا نام صِیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!