کراچی: اندھے قتل میں ملوث تین رکنی ڈکیت گروہ گرفتار، مقتول کا موبائل فون برآمد

کراچی: کیماڑی انویسٹیگیشن پولیس نے خفیہ معلومات اور تکنیکی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل میں ملوث تین رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی توحید رحمان میمن کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اکبر احتشام اور روحیل سمیت دیگر افراد کے نام سے ہوئی ہے۔

رینجرز کی لانڈھی اور شیرآباد میں کارروائی، منشیات فروشی اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مقتول وحید احمد کو لوٹ مار کے دوران خنجر کے وار کرکے قتل کیا اور اس کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ گرفتار گروہ کیماڑی اور ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث تھا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمد کر لیے ہیں جبکہ مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔ ایس ایس پی توحید رحمان میمن نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سائٹ بی میں مقدمات درج ہیں اور وہ ماضی میں بھی مختلف جرائم میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ گرفتار گروہ پر غیر قانونی اسلحے کے مقدمات بھی درج ہیں اور ملزمان کی مدد سے متعدد لوٹ مار کی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے۔

WhatsApp Image 2025 11 10 at 4.23.08 PM 1 WhatsApp Image 2025 11 10 at 4.23.08 PM 2

65 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: اندھے قتل میں ملوث تین رکنی ڈکیت گروہ گرفتار، مقتول کا موبائل فون برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!