کراچی، پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر حملے کا مقدمہ درج

کراچی، پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر حملے کا مقدمہ درج

تشکُّر نیوز

ایم کیو ایم شہر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو تحفظ فراہم کریں،خواجہ سہیل منصور

کراچی میں پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایاکہ مقدمہ ایم کیو ایم پاکستان کے 40 سے 50 کارکنان کے خلاف درج کیا گیا ہے

پیپلز پارٹی امیدوار خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ ایم کیو ایم کارکنوں نے پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملہ کیا، حملہ این اے 250 نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں کیا گیا۔

خواجہ سہیل منصورکے مطابق ایم کیو ایم شہر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو تحفظ فراہم کریں، جس کو انتخابات لڑنا ہے وہ پرامن طریقے سے مقابلہ کرے۔واضح رہے کہ کراچی کے حلقے این اے 250 اور پی ایس 129 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا تھا، حملے میں 4 کارکنان زخمی ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!