پاکستان کے موثر جواب سے ایران کو سبق مل گیا ہوگا، عوامی رائے پوری پاکستانی عوام ہر دم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی علی منصور

تشکُّر نیوز

پوری پاکستانی عوام ہر دم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے علی منصور ارض وطن فاؤنڈیشن کے صدر اور پی ایس 128 کے کینڈیڈیٹ استحکام پاکستان پارٹی

پاکستان کی جانب جو بھی میلی آنکھ رکھے گا اس کی آنکھیں نکال لی جائیں گی،عوام حلقے

عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران کو بہت موثر جواب دیا ہے جس سے اس کو کافی سبق حاصل ہوگیا ہوگا۔ ایران کی میزائل حملے کی ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ایران کے پاکستانی حدود پر میزائل حملے اور اس کے جواب پر عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی یہ غلط فہمی نہ رکھے کہ پاکستان پر حملہ کرسکتے ہیں کیونکہ ہماری فوج ہر حملے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے


پی ایس 128 کے کینڈیڈیٹ استحکام پاکستان پارٹی علی منصور کا کہنا ہے پوری پاکستانی عوام ہر دم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کوئی بھی ملک جو پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے ہماری فوج اس کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔عوامی حلقوں کے مطابق ایران کو پاکستان نے جو جواب دیا اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ پاکستان کی جانب جو بھی میلی آنکھ رکھے گا اس کی آنکھیں نکال لی جائیں گی

پاکستان نے بہت اچھا جواب دیا اور اس بھی کڑا جواب دینا چاہیے تھا۔

پی ایس 127 کے کینڈیڈیٹ استحکام پاکستان پارٹی سید محمد عروج کا کہنا تھا تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کسی نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، ہماری فوج نے اس کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ایران میزائل کے حملے کے جواب میں پاکستان کی موثر کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے عوام کا کہنا ہے کہ ہم کمزور نہیں ہیں بلکہ امن کے حامی ہیں، پاکستان کی سالمیت پر ایران نے حملہ کیا اور وہ بھی ایسے وقت میں جب پورے عالم اسلام کو متحد ہونا چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!