مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب پاک بحریہ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

مفکرِ پاکستان اور شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے 148ویں یومِ ولادت کے موقع پر مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا اقبال ڈے پر اتحاد و خوشحالی کے عزم کا اعادہ

تقریب میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے پاکستان رینجرز (پنجاب) سے گارڈ کے فرائض روایتی جوش و جذبے کے ساتھ سنبھال لیے۔

کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے تقریب کے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ انہوں نے گارڈ میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔

گارڈز کی تعیناتی کے بعد، امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کے ہمراہ مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور قومی شاعر کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

بعد ازاں مہمانِ خصوصی ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب میں سول و ملٹری حکام، طلبہ، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

WhatsApp Image 2025 11 09 at 5.44.21 PM 1

69 / 100 SEO Score

One thought on “مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب پاک بحریہ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!