کراچی:- ( تشکُّر نیور) میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کے نکاسی آب کی بہتری کے لیے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے شہر بھر میں کھلے مین ہولز پر کورز رکھنے کی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق مین ہولز کورز مہم کے آغاز کے موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین، سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان اور چیف انجینئر سیوریج آفتاب چانڈیو موجود تھے، اس موقع پر میئر کراچی کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں مین ہولز کورز کی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے
، پہلے مرحلے میں چار اضلاع سینٹرل، ویسٹ، کیماڑی اور کورنگی جبکہ دوسرے مرحلے میں باقی اضلاع میں مین ہولز کورز مہم چلائی جائے گی، انہوں نے کہا متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر اور منتخب یوسی چیئرمین کی زیر نگرانی مین ہولز کورز لگائیں جائیں گے
اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ آئیں اپنے شہر کی بہتری کے لیے ہم سب مل کر کام کریں کیونکہ شہریوں کو نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، میئر کراچی نے کہا شہر بھر میں نکاسی آب کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس ضمن میں نکاسی آب کی بہتری کے لیے ہم مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں
انکا مزید کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن شہر کی بہتری کے لیے ایک نئے عزم اور نئی پہچان کے ساتھ بہتر انداز میں دن رات کام کررہا ہے۔
