وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے آئرلینڈ کی سفیر ماری اونیل کی ملاقات — تعلیم، آئی ٹی اور ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

کراچی (ترجمان وزیراعلیٰ سندھ) — وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے آئرلینڈ کی سفیر میڈم ماری اونیل نے ملاقات کی، جس میں سندھ اور آئرلینڈ کے باہمی تعلقات کے فروغ، معاشی و ثقافتی تعاون اور تعلیم و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ماڈل کالونی پولیس کی کامیاب کارروائی — منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد

ملاقات میں سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ اور ڈپٹی سفیر ڈیکلن جانسٹن بھی شریک تھے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سفیر کو سندھ کے جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا، جبکہ آئرش سفیر نے اپنے شہید بینظیر آباد کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “یہ علاقہ زراعت کے لحاظ سے زبردست ہے، ہر طرف کیلے، گریپ فروٹ اور آم کے باغات ہیں۔”

سفیر ماری اونیل نے بتایا کہ جلد ہی آئرلینڈ کی یونیورسٹیوں کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان اور سندھ کا دورہ کرے گا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے دونوں ممالک کے درمیان جامعاتی تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “سندھ کی یونیورسٹیز خصوصاً میڈیکل اور انجنیئرنگ کے شعبوں میں بہترین کام کر رہی ہیں۔”

مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن آئرش سفارتخانے کے ساتھ تعلیمی تعاون کے امکانات پر بات کرے گا۔
ملاقات میں آئی ٹی کے شعبے میں شراکت داری پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ حکومت آئی ٹی پارک قائم کر رہی ہے اور این ای ڈی آئی ٹی پارک میں کئی غیرملکی کمپنیاں دلچسپی رکھتی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے آئرلینڈ کو بھی آئی ٹی پارک میں شمولیت کی دعوت دی اور یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت آئرش کمپنیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!