پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا، پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

(تشکُّر نیوز)پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش سے بچ گیا، آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو 42 رنز سے شکست دیدی۔

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 135 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی

کرائسٹ چرچ میں جاری سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم بیٹنگ لائن نے ایک بار پھر شائقین کو مایوس کیا اور قومی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں صرف 134 رنز اسکور کر پائی۔

پاکستانی اوپنر حسیب اللہ اپنے پہلے میچ میں پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے سوتھی کی گیند پر فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بیٹر محمد رضوان رہے جنہوں نے 38 گیندوں پر 38 رنز اسکور کیے
پاکستان کی جانب سے فخر زمان 33، صاحبزادہ فرحان 19 اور پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم صرف 13 رنز بنا سکے، آٹھوں بیٹرز نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے ہاتھوں میں کیچ تھما کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سوتھی نے ایک میڈن اوور کے ساتھ اپنے اسپیل کے 4 اوور میں 19 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میٹ ہنری بھی 30 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!