اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم سلیمان گرفتار، شہریوں سے لوٹے گئے موبائل آن لائن فروخت کرتا تھا

کراچی: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU)/ سی آئی اے پولیس کی مؤثر کارروائی کے دوران اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والا خطرناک اسٹریٹ کرمنل گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر: غزہ میں فوج بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی، افغان طالبان اور ٹی ٹی پی منشیات کی کاشت سے دہشت گردی کی مالی معاونت کر رہے ہیں

ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سلیمان کے نام سے ہوئی ہے، جسے جمشید کوارٹر کے علاقے سے کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم گرومندر، بہادر آباد، جمشید روڈ اور صدر کے علاقوں میں شہریوں کو نشانہ بناتا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزم کار سوار شہریوں اور فیملیز کو آسان ہدف سمجھ کر لوٹتا تھا۔ وہ شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کے بعد چوری شدہ فونز کو آن لائن ایپلیکیشنز کے ذریعے فروخت کر دیتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

One thought on “اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم سلیمان گرفتار، شہریوں سے لوٹے گئے موبائل آن لائن فروخت کرتا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!