ڈی جی آئی ایس پی آر: غزہ میں فوج بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی، افغان طالبان اور ٹی ٹی پی منشیات کی کاشت سے دہشت گردی کی مالی معاونت کر رہے ہیں

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیوز اینکرز، سینیئر صحافیوں اور سوشل میڈیا نمائندوں سے ملاقات میں غزہ، انسدادِ دہشت گردی آپریشنز اور خطے کی سیکیورٹی سے متعلق اہم انکشافات کیے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کا وفد پیپلزپارٹی سے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت مانگنے پہنچا، بلاول بھٹو زرداری

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی فوج کو غزہ بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، پاک فوج ہمیشہ قومی مفاد اور حکومتی پالیسی کے مطابق اقدامات کرتی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ملک بھر میں جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کے دوران اب تک 1600 سے زائد خارجی دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان سرحدی علاقوں اور وادی تیراہ میں منشیات کی کاشت اور اسمگلنگ دہشت گرد گروہوں کے لیے بڑی مالی معاونت کا ذریعہ بن چکی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) منشیات کی کاشت میں براہِ راست ملوث ہیں، جب کہ بعض مقامی عناصر کو سیاسی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ افیون کی فی ایکڑ پیداوار سے 25 سے 30 لاکھ روپے تک منافع حاصل کیا جاتا ہے، جو دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے مالی ایندھن کا کام کرتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2025 کے دوران 62 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جا چکے ہیں جن میں 1667 دہشت گرد ہلاک جبکہ 1073 سیکیورٹی اہلکار اور شہری جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کے دوران 4373 دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 584 فوجی جوان، 133 قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور 356 شہری شہید ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنی قربانیاں جاری رکھیں گی، جبکہ قوم کا تعاون دہشت گردی کے خاتمے کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی جی آئی ایس پی آر: غزہ میں فوج بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی، افغان طالبان اور ٹی ٹی پی منشیات کی کاشت سے دہشت گردی کی مالی معاونت کر رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!