ضلع وسطی میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں، متعدد دکانیں سیل

کمشنر کراچی کی ہدایت پر ضلع وسطی میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 کارندے گرفتار
ڈپٹی کمشنر وسطی طہٰ سلیم نے واضح کیا ہے کہ مین روڈز اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ رات دیر تک کھلنے والے چائے کے ہوٹلوں اور دیگر دکانوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر وسطی کی زیر نگرانی پانچوں ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز نے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا۔
اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ ڈویژن افشاں ریکی نے گلبرگ کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی اور حدود سے تجاوز کرنے پر 4 دکانوں کو سیل کردیا۔

سیل کی جانے والی دکانوں میں چائے کے ہوٹل، بریانی سینٹر اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس شامل ہیں۔

افشاں ریکی کا کہنا تھا کہ مین سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر ٹیبل، کرسیاں اور دیگر سامان رکھنے سے ٹریفک جام اور راہگیروں خصوصاً بزرگوں، خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ دکانوں کے سامنے کرسیاں، ٹیبل یا کاؤنٹرز رکھنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر طہٰ سلیم نے کہا کہ عوامی سہولت اور شہر کی خوبصورتی کے لیے تجاوزات کا جلد از جلد خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!