کراچی میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پاکستان کا طبی نظام زبوں حالی کا شکار ہے، احتیاط علاج سے بہتر ہے: وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 7 پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے، جب کہ کارروائیاں تھانہ چاکیواڑہ، بغدادی، کلاکوٹ اور نپیر کی حدود میں کی گئیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عباد علی، مبین، مزمل، انیس عرف عیسا، ضمیر احمد، عبد الوہاب اور عمران کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق تمام ملزمان عادی اور پیشہ ور اسٹریٹ کریمنلز ہیں جو شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کا سنگین نوعیت کا سابقہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔
-
ملزم عمران ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ، موٹر سائیکل لفٹنگ اور نارکوٹکس کے 8 مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔
-
ملزم عبد الوہاب اقدامِ قتل اور غیر قانونی اسلحہ کے 4 مقدمات میں ملوث ہے۔
-
ملزم ضمیر احمد پولیس مقابلے اور اقدامِ قتل سمیت 4 مقدمات میں گرفتار رہا ہے۔
-
ملزم انیس عرف عیسا منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے 2 مقدمات میں ملوث ہے۔
-
ملزمان مزمل اور مبین بھی اقدامِ قتل اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں جیل جا چکے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

