آرٹس کونسل کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 جاری — دنیا بھر کے فنکاروں کی شرکت، میوزک، ڈانس اور تھیٹر سے شہر کی رونقیں بحال

کراچی — آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام جاری 39 روزہ “ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025” رنگا رنگ تقاریب کے ساتھ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ فیسٹیول کے تیسرے روز کا آغاز اوپن مائیک سیشن سے ہوا، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے آرٹسٹوں نے اپنی تخلیقات، تجربات، ڈانس، میوزک، تھیٹر اور فائن آرٹ سے متعلق گفتگو کی۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی اورنگی ٹاؤن میں بڑی کارروائی — اربوں روپے مالیت کی پانچ ایکڑ زمین واگزار

فیسٹیول میں کانگو، بیلجیم، فرانس، سیریا، رومانیہ اور کوسووو سمیت مختلف ممالک کے فنکاروں نے اپنے اپنے ملک کی ثقافت پر اظہارِ خیال کیا۔ نشست میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے فوائد و نقصانات پر بھی مکالمہ ہوا، جہاں فنکاروں نے آرٹ کو دنیا کو جوڑنے کا ذریعہ قرار دیا۔

کانگو سے آئے اسٹریٹ ڈانسرز نے کہا کہ “پاکستان آنے پر بہت خوشی ہوئی، یہاں نہ صرف مقامی بلکہ عالمی فنکاروں سے مل کر خوبصورت تجربہ حاصل ہوا۔”

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ:

“ورلڈ کلچر فیسٹیول نوجوانوں کے لیے شروع کیا گیا ہے، ہم اپنے شہر کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔ روزانہ شام چار بجے فلمیں دکھائی جاتی ہیں، عوام فری رجسٹریشن کے ذریعے شرکت کر سکتے ہیں۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ فیسٹیول کے دوران راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے، جس میں شہریوں کی شرکت مفت ہوگی۔

فیسٹیول میں "United States Focus” کے عنوان سے پانچ مختصر فلموں — اپنی ہی دھن، ایک روکا ہوا تیر، سائے، دو دریا اور کاراوانا — کی اسکریننگ کی گئی، جسے شائقین نے بے حد سراہا۔

میوزک کے شوقین افراد کے لیے ماسٹر کلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بیلجیم کی موسیقارہ لوسی ٹاسکر اور احسن باری نے آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی کے طلباء کو فی البدیہ موسیقی کے اسرار و رموز سکھائے۔ لوسی ٹاسکر نے کہا:

“ہمیں زندگی میں زیادہ سنجیدہ ہونے کے بجائے خوش رہنا چاہیے۔ میں اپنے تجربات سے موسیقی کے آلات میں پرندوں کی آوازیں پیدا کرتی ہوں۔”

آخر میں انہوں نے اکیڈمی کے طلباء کے ساتھ مشترکہ میوزک پرفارمنس کی خواہش کا اظہار کیا۔

فیسٹیول کے دوران فرانسیسی موسیقار ذکریا حفار کی جانب سے پرجوش ورکشاپ میں پانچ سو سال پرانی دھن بھی پیش کی گئی۔

اختتام پر "ڈانس نائٹ” میں پاکستان کے مانی چاؤ نے SOVAPA کے طلباء کے ساتھ شاندار پرفارمنس دی، جبکہ کانگو کے اسٹریٹ ڈانسرز، Ballet Beyond Borders (Multinational) اور مراکش کے Haraka گروپ نے اپنے ثقافتی رقص سے شائقین کے دل جیت لیے۔WhatsApp Image 2025 11 02 at 8.30.02 PM WhatsApp Image 2025 11 02 at 8.30.02 PM 1 WhatsApp Image 2025 11 02 at 8.30.03 PM

58 / 100 SEO Score

One thought on “آرٹس کونسل کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 جاری — دنیا بھر کے فنکاروں کی شرکت، میوزک، ڈانس اور تھیٹر سے شہر کی رونقیں بحال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!