تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا
ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا رجحان آج بھی برقرار رہا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونا 300 روپے مہنگا ہو گیا ، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونےکی قیمت 257 روپے بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب سعودی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گولڈ مارکیٹ میں 21، 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 243.94 ریال جبکہ 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 223.66 ریال رہی۔
