شعیب اور بیٹی کی طلاق کی خبروں پر ثانیہ مرزا کے والد کا بیان سامنے آگیا

شعیب اور بیٹی کی طلاق کی خبروں پر ثانیہ مرزا کے والد کا بیان سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی پر سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد کا رد عمل سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے مختصراً کہا کہ ’یہ خلع ہے‘۔

یعنی ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے طلاق لی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ثانیہ مرزا اس معاملے کو ایک عرصے تک نظر انداز کرتی رہیں تاہم صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ مرزا نے انتہائی قدم اٹھایا۔

واضح رہے کہ 10 جنوری ہفتے کی صبح ثنا جاوید اور شعیب ملک نے ایک دوسرے سے شادی کی تصدیق کی۔

ذرائع کے مطابق شعیب ملک کے اہلخانہ ان کی ثانیہ سے طلاق پر ناخوش ہیں اور ان میں سے کسی نے اس شادی میں شرکت نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!