شاہ عبداللہ کی آرمی چیف سے ملاقات، پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار

عمان / راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) — اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بڑا اقدام، صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ بھی شریک تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے پاکستانی عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شاہ عبداللہ نے پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار کو سراہا اور کہا کہ اردن پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردنی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان آرمی کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز عمان پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ فریقین نے پاکستان اور اردن کی مسلح افواج کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “شاہ عبداللہ کی آرمی چیف سے ملاقات، پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!