وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ترکیہ، سعودی عرب، سری لنکا اور ای سی او حکام سے اہم ملاقاتیں

اسلام آباد — وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے ترکیہ، سعودی عرب، سری لنکا اور اکانامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ECO) کے نمائندگان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں علاقائی رابطوں، لاجسٹک شراکت داری اور مواصلاتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے فنڈز میں خردبرد، بی آئی ایس پی اہلکاروں سمیت 21 ملزمان گرفتار

ترکیہ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اوغلو سے ملاقات میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ترکیہ میں لاجسٹک پارٹنر شپ چاہتا ہے اور اس ضمن میں این ایل سی (نیشنل لاجسٹک سیل) کے ذریعے شراکت داری ممکن ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی بزنس کمیونٹی کو باہمی روابط بڑھانے چاہئیں تاکہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہو۔
ملاقات میں چیئرمین این ایچ اے کو پاک ترکیہ مواصلاتی امور کے لیے فوکل پرسن بھی مقرر کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ “ترکیہ کی ہر گلی میں پاکستانی موجود ہے، آپ مجھے بھی اپنا سفیر سمجھیں۔”
انہوں نے صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ کی بے مثال ترقی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے ڈپٹی سینٹر برائے مواصلات ڈاکٹر رومح ال رومح سے ملاقات میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ “پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، اور باہمی تعلقات ہمارے لیے اعزاز کی بات ہیں۔”
سعودی نائب ڈپٹی سینیٹر نے وفاقی وزیر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی اور پاکستان میں ہونے والی ٹرانسپورٹ کانفرنس کے انتظامات کی تعریف کی۔

اسی دوران، سری لنکا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ بمل رتھ نائیک سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے کاروباری مواقع بڑھانے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو منسلک کرنے پر اتفاق کیا۔
بمل رتھ نائیک نے بتایا کہ دو نئی بندرگاہوں اور تین لاجسٹک مراکز کی تعمیر کے لیے اظہارِ دلچسپی (EOI) طلب کیے گئے ہیں۔
انہوں نے پاکستان سے بس بیڑے کی جدید کاری کے منصوبے میں تعاون کی درخواست بھی کی۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان سے این ایل سی اور ایف ڈبلیو او آئندہ مشاورت میں حصہ لے سکتی ہیں۔
مزید کہا کہ ٹور آپریٹرز کے ذریعے پاکستان میں بدھ مت کے ثقافتی ورثے کے مقامات کو فروغ دینے کے امکانات روشن ہیں۔

علاوہ ازیں، ای سی او کے سیکرٹری جنرل ارشد مجید سے ملاقات میں علاقائی رابطوں، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور ٹرانسپورٹ فلو بہتر بنانے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے استنبول-تہران-اسلام آباد تجارتی راہداری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ترکیہ، سعودی عرب، سری لنکا اور ای سی او حکام سے اہم ملاقاتیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!