سکھر (پ ر) — میئر سکھر اور ترجمان حکومتِ سندھ، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی محترمہ فریال ٹالپور سے اہم ملاقات کی۔
سندھ کے تمام اضلاع کو جرائم سے پاک بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار
ملاقات میں خواتین کے حقوق کے تحفظ، سماجی کردار کے فروغ، اور سکھر میں خواتین کی ترقی سے متعلق منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ خواتین کی سماجی و معاشی ترقی کے بغیر معاشرہ مکمل نہیں ہو سکتا، حکومتِ سندھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں خواتین کے لیے تعلیم، صحت، روزگار اور تحفظ کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔
فریال ٹالپور نے کہا کہ سکھر سمیت سندھ بھر میں خواتین کے لیے فلاحی منصوبے اور سپورٹ سینٹرز کو مزید مضبوط کیا جائے، اور مقامی حکومتوں کے اشتراک سے خواتین کے لیے محفوظ اور بہتر مواقع پیدا کیے جائیں۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خواتین کی ترقی، روزگار کے مواقع، اور بلدیاتی اداروں میں مؤثر نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔
ٹیگز:
