صدرِ پاکستان آصف علی زرداری آئندہ ماہ کے اوائل میں قطر کا دورہ کریں گے، جہاں وہ 4 سے 6 نومبر تک دوحہ میں منعقد ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
احد رضا میر کا انکشاف اے آئی سے ڈرتا ہوں ہوسکتا ہے اپنا چہرہ ہی مصنوعی ذہانت کو بیچ دوں
یہ اجلاس عالمی سماجی ترقی کی بین الاقوامی کانفرنسوں کے سلسلے کا تسلسل ہے، جس کا آغاز 1995 میں ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ہونے والے پہلے اجلاس سے ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق، صدر آصف علی زرداری کے دورۂ قطر کے دوران قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور دیگر عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یہ ملاقاتیں پاکستان اور قطر کے دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، اور عالمی سماجی ترقی کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کے حوالے سے نہایت اہم تصور کی جا رہی ہیں
