احد رضا میر کا انکشاف اے آئی سے ڈرتا ہوں ہوسکتا ہے اپنا چہرہ ہی مصنوعی ذہانت کو بیچ دوں

معروف اداکار احد رضا میر نے امریکا میں منعقد ہونے والے ایک ’میٹ اینڈ گریٹ‘ ایونٹ میں شرکت کے دوران مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے اور اپنی ذاتی و فنی زندگی سے متعلق کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں انٹرنیٹ و موبائل سروسز پر شدید برہمی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کو کڑی تنقید کا سامنا

احد رضا میر نے بتایا کہ کیمرے کے پیچھے ان کی زندگی گھروالوں کے گرد گھومتی ہے، انہیں گھر پر وقت گزارنا پسند ہے، فلمیں، تھیٹر اور سنیما دیکھنے کا شوق ہے، جب کہ وہ آرٹ کے بھی دلدادہ ہیں۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بہت ڈر لگتا ہے۔ ہنستے ہوئے اداکار نے کہا، “شاید چند سال بعد میں اپنا چہرہ اے آئی کو بیچ دوں گا، پھر سال میں میرے دس ڈرامے آتے رہیں گے اور میں آرام سے بیٹھا رہوں گا۔”

مستقبل کے منصوبوں سے متعلق بات کرتے ہوئے احد رضا میر نے کہا کہ وہ کسی بھی فنکار کے ساتھ کام کر کے خوشی محسوس کریں گے۔ ان کے مطابق، “یہ بات شاید سیاسی لگے، لیکن میں چاہتا ہوں کہ مجھے سب کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے، ہر نیا ساتھی ایک نیا تجربہ لے کر آتا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ان کا ہر پروجیکٹ خوشگوار تجربہ رہا ہے، چاہے ساتھی اداکار مرد ہوں یا خواتین۔ اپنے مقبول ڈرامے عہدِ وفا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرد اداکاروں کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے ایک منفرد تجربہ تھا۔

احد رضا میر کا کہنا تھا کہ وہ اداکاری کے کسی مخصوص طریقہ کار پر یقین نہیں رکھتے۔ “لوگ اکثر پوچھتے ہیں کہ اتنی اچھی اداکاری کے لیے کیا طریقہ اپنایا؟ لیکن سچ یہ ہے کہ سب کچھ فطری طور پر ہوتا گیا۔”

انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ایسے منصوبوں میں کام کرنا چاہتے ہیں جو منفرد، دلچسپ اور ناظرین کے لیے کچھ نیا لے کر آئیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “احد رضا میر کا انکشاف اے آئی سے ڈرتا ہوں ہوسکتا ہے اپنا چہرہ ہی مصنوعی ذہانت کو بیچ دوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!