مودی اور ٹرمپ کے درمیان روسی تیل پر بات چیت کی تردید بھارت کا مؤقف ٹرمپ کا سخت ردِعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ بھارت آئندہ روسی تیل نہیں خریدے گا، تاہم بھارت نے اس دعوے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری سے معروف شاعر فاضل جمیلی کی ملاقات شعری مجموعہ گمنام آدمی کا بیان پیش

ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا، “میں نے مودی سے بات کی اور انہوں نے کہا کہ وہ روسی تیل کے معاملے میں اب ایسا نہیں کریں گے۔”

ایک صحافی کے سوال پر کہ بھارت اس گفتگو کی تردید کیوں کر رہا ہے؟ ٹرمپ نے جواب دیا، “مجھے نہیں معلوم، اگر وہ ایسا کہنا چاہتے ہیں تو وہ بھاری محصولات ادا کرتے رہیں، اور وہ ایسا ہرگز نہیں چاہیں گے۔”

واضح رہے کہ گزشتہ روز اوول آفس میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہیں بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری پر تشویش تھی، تاہم اب یہ معاملہ “طے ہو گیا” ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ مودی اور ٹرمپ کے درمیان گزشتہ روز کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوئی۔ ترجمان نے کہا، “ہماری معلومات کے مطابق بھارتی وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا۔”

66 / 100 SEO Score

One thought on “مودی اور ٹرمپ کے درمیان روسی تیل پر بات چیت کی تردید بھارت کا مؤقف ٹرمپ کا سخت ردِعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!