تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
کراچی کے مختلف علاقوں میں آج شام بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ آج شام میں کہیں کہیں بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اتوار اور پیر کو شہر میں مطلع جزوی ابرآلود اور رات میں خنکی رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ دن بھر شہر میں شمال مشرق اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔
