با جوڑ میں نصب بارودی گاڑی ناکارہ بنا دی گئی سیکیورٹی فورسز نے رات کو دھماکے سے اڑا کر تباہ کر دی

(اسٹاف رپورٹر) سیکورٹی ذرائع کے مطابق رات کے اوقات میں سڑک کنارے چھوڑ دی گئی ایک مشتبہ گاڑی کو سکیورٹی فورسز نے نشانہ بنا کر فائرنگ کے ذریعے دھماکے سے اڑا کر تباہ کر دیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ گاڑی میں بارودی مواد نصب تھا۔
خفیہ اطلاعات پر انٹیلی جنس آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک فتنہ الخوارج کا کمانڈر محبوب عرف محمد بھی شامل

ذرائع نے بتایا کہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ شدت پسند تنظیم فتنہ الخوارج اس گاڑی کو باجوڑ کے کسی سول آبادی کے نزدیک لے جا کر دھماکے کروانے کا ارادہ رکھتی تھی، تاہم خفیہ اطلاعات اور بروقت کارروائی کی بدولت سکیورٹی فورسز نے گاڑی کو موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا۔

واقعے کے دوران کسی شہری یا سکیورٹی اہلکار کو جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد یا قبضے میں آئے شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بارود افغانستان سے اسمگل شدہ ساز و سامان کے ساتھ لایا گیا تھا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان (NAP) کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری ہیں اور عوام و فورسز مل کر اس خطرے کے خلاف ڈٹے رہیں گے تاکہ سرحدی علاقوں میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے

52 / 100 SEO Score

One thought on “با جوڑ میں نصب بارودی گاڑی ناکارہ بنا دی گئی سیکیورٹی فورسز نے رات کو دھماکے سے اڑا کر تباہ کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!