راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر): افغان جارحیت کے خلاف وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے 12 شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے مختلف ممالک کے 14 قونصل جنرلز کی والدہ مرحومہ کے انتقال پر تعزیت
آئی ایس پی آر کے مطابق، نمازِ جنازہ میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء، گورنر خیبر پختونخوا، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ان بہادر سپوتوں کے ہمیشہ مقروض رہیں گے جنہوں نے وطن کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ شہداء افغان طالبان کی جارحیت اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مقابلے میں سینہ سپر ہوئے اور دشمن کی ہر سازش ناکام بنادی۔
وزیرِ دفاع نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر جارحیت، دہشت گردی اور سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔