محمد قدوس کے گول سے گھانا کی کامیابی 2026 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی پانچویں افریقی ٹیم بن گئی

محمد قدوس کے فیصلہ کن گول کی بدولت گھانا نے اتوار کو کوموروس کو 0-1 سے شکست دے کر گروپ I میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور الجزائر، مصر، مراکش اور تیونس کے بعد 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی پانچویں افریقی ٹیم بن گئی۔
سینیٹ کمیٹی میں آئی ایم ایف قرضوں پر بحث سیف اللہ ابڑو کا طنز قرض ملے تو ایسے خوش ہوتے ہیں جیسے بیٹا پیدا ہوا ہو

اکرا کے 40 ہزار تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیم میں گھانا نے پہلے ہاف پر غلبہ تو حاصل کیا مگر ان کے حملے سست اور پیش گوئی کے قابل تھے۔ تاہم دوسرے ہاف کے آغاز پر ہی ٹوٹنہم کے مڈفیلڈر محمد قدوس نے 47ویں منٹ میں گول کر کے برتری دلائی۔ کوموروس کی دفاعی غلطی کے بعد چھ گز کے باکس میں کم کراس پر قدوس نے گیند کو قریب سے جال میں پھینک دیا۔

یہ کامیابی گھانا کے لیے اس لیے بھی خاص رہی کہ 2022 کے افریقہ کپ آف نیشنز میں کوموروس نے گھانا کو اپ سیٹ شکست دی تھی اور ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں بھی انہیں ہرایا تھا۔

گھانا نے 10 میچوں میں 25 پوائنٹس حاصل کر کے گروپ میں پہلی پوزیشن لی، جبکہ مالی کو 4-1 سے شکست دینے کے باوجود مڈغاسکر 19 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ یہ بلیک اسٹارز کی عالمی مقابلے میں پانچویں شرکت ہوگی۔ ان کی بہترین کارکردگی 2010 میں جنوبی افریقہ میں تھی، جب وہ کوارٹر فائنل میں یوروگوئے سے پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہار گئے تھے۔

کوچ اوٹو اڈو پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود، اس فتح نے ان پر اعتماد کو درست ثابت کیا۔ عوامی اور میڈیا حلقوں کی جانب سے انہیں 2025 اے ایف کون کوالیفائر میں ناکامی کے بعد برطرف کرنے کے مطالبات کیے جا رہے تھے۔

افریقی کوالیفائرز میں اب تک پانچ ٹیمیں اپنی جگہ پکی کر چکی ہیں، جب کہ باقی چار خودکار جگہوں کا فیصلہ پیر اور منگل کو بینن، کیپ وردے، آئیوری کوسٹ اور سینیگال کے میچوں سے ہوگا۔

دوسری جانب، مصر نے لیورپول کے اسٹار محمد صلاح کے بغیر گنی بساؤ کو 0-1 سے شکست دی، محمد حمدی نے میچ کا واحد گول کیا۔

ادھر نائیجر نے زامبیا کو 0-1 سے ہرا کر گروپ E میں مراکش کو پیچھے چھوڑ دیا۔

نائیجیریا کی ٹیم جنوبی افریقہ سے واپسی کے دوران طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد بحفاظت وطن پہنچ گئی۔ سپر ایگلز اب بینن کے خلاف فیصلہ کن میچ میں گروپ لیڈر بننے کی کوشش کریں گے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “محمد قدوس کے گول سے گھانا کی کامیابی 2026 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی پانچویں افریقی ٹیم بن گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!