جرمنی نے جمعہ کو کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں 10 رکنی لکسمبرگ کو 0-4 سے بآسانی شکست دے کر گروپ اے میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔
ورلڈ کپ کوالیفائر فرانس کی آذربائیجان پر 0-3 کی شاندار فتح ایمباپے رابیوٹ اور تھاوین کے گول
جرمن کپتان جوشوا کیمچ نے دو گول اسکور کیے، جن میں پہلا گول پنالٹی پر اور دوسرا قریبی فاصلے سے تھا۔ ڈیوڈ راؤم اور سرج گینبری نے بھی ایک ایک گول کر کے ٹیم کی برتری کو یقینی بنایا۔
کوچ جولین ناگلسمین نے ٹیم کی "جارحانہ اور خود اعتمادی سے بھرپور کارکردگی” کو سراہتے ہوئے کہا:
“ہم مزید ایک یا دو گول کر سکتے تھے، مگر یہ کامیابی ہماری ٹیم کے اعتماد کے لیے انتہائی اہم تھی۔”
میچ کے 12ویں منٹ میں ڈیوڈ راؤم نے فری کک کے ذریعے پہلا گول کیا، جس کے بعد 20ویں منٹ میں لکسمبرگ کے کھلاڑی ڈرک کارلسن کے ہینڈ بال کرنے پر ریڈ کارڈ اور پنالٹی ملی، جسے کِمِچ نے بخوبی کنورٹ کیا۔
دوسرے ہاف کے آغاز میں گینبری نے طاقتور شاٹ کے ذریعے برتری بڑھائی، جبکہ چند ہی لمحوں بعد کِمِچ نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول کر کے میچ کا نتیجہ واضح کر دیا۔
اس کامیابی کے بعد جرمنی گروپ اے میں سرفہرست ہے، اور پیر کو بیلفاسٹ میں ناردرن آئرلینڈ کے خلاف اپنا اگلا میچ کھیلے گا۔
جرمنی 2018 اور 2022 کے ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے ہی میں باہر ہو گیا تھا، لیکن یورو 2024 میں اس نے شاندار واپسی کی، جہاں وہ کوارٹر فائنل میں اضافی وقت کے بعد اسپین سے شکست کھا گیا۔
