لاہور (اسٹاف رپورٹر) بھارت کی جیلوں سے رہائی پانے والے پاکستانی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے، جہاں انہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا گیا۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی ہدایت پر رہائی پانے والے تمام ماہی گیروں کو خصوصی گاڑیوں کے ذریعے لاہور سے کراچی روانہ کیا جائے گا۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق ماہی گیروں کی بحفاظت گھروں تک واپسی کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
