اے وی سی سی / سی آئی اے کی کارروائی، مغوی بچی بازیاب؛ پولیس چیف کی جانب سے انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اے وی سی سی / سی آئی اے کی ٹیم کو چار سالہ مغوی بچی کو بحفاظت بازیاب کرانے پر شاباش دیتے ہوئے دو لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں کے مثبت اثرات، معیشت تیزی سے مستحکم ہو رہی ہے: بیرسٹر راجہ انصاری

تفصیلات کے مطابق 25 اگست 2025 کو ہجرت کالونی سے چار سالہ مائرہ دختر اسرار خان کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج ہوا تھا۔ کیس کی تفتیش اے وی سی سی / سی آئی اے کو منتقل کی گئی، جس پر ٹیم نے جدید ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچی کو کوئٹہ سے بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اس کامیابی کو کراچی پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت، انتھک محنت اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے عزم کا عملی مظہر قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!