ڈی آئی جی سکھر رینج کی زیر صدارت اجلاس، جرائم کے خاتمے اور جدید پولیسنگ پر زور

سکھر (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی زیر صدارت رینج آفس کانفرنس روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سکھر، خیرپور اور گھوٹکی کے ایس ایس پیز سمیت تمام برانچز کے افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں گزشتہ تین ماہ کے جرائم کی صورتِ حال، پولیس کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی پر وار: “سیز فائر کی بات، مگر زبان سے ہوائی فائرنگ جاری”

اجلاس میں بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، قبائلی دشمنیوں اور قتل کے کیسز میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ ڈی آئی جی نے ہدایت کی کہ سندھ پولیس کے PSRMS سسٹم کے ذریعے ایف آئی آر سے لے کر چالان تک تمام ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کیا جائے اور ہر کیس کی انٹری بروقت مکمل کی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تعلیم یافتہ افسران کو تھانوں میں تعینات کرنے، انویسٹیگیشن افسران کے تقرر، آن لائن حاضری سسٹم (ME Point) کے نفاذ اور پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے۔

اجلاس میں منشیات، دہشت گردی، قتل اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے مربوط حکمتِ عملی اختیار کرنے کی ہدایات دی گئیں، جبکہ شہدائے سندھ پولیس کے اہلخانہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح قرار دیا گیا۔

ڈی آئی جی فیصل عبداللہ چاچڑ نے زور دیا کہ عوامی شکایات کے ازالے میں سنجیدگی، ہمدردی اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل اپنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے اور قانون کی بالادستی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، جس کے لیے تمام افسران اپنی خدمات دیانت داری کے ساتھ انجام دیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی آئی جی سکھر رینج کی زیر صدارت اجلاس، جرائم کے خاتمے اور جدید پولیسنگ پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!