ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کنیرڈ کالج کا دورہ، طالبات سے انٹریکٹو سیشن

لاہور — ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنیرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی کا خصوصی دورہ کیا جہاں اساتذہ اور طالبات نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر فیکلٹی اور طالبات کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔

پاک فوج کی سخت وارننگ: “بھارت نے دوبارہ حماقت کی تو جواب تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا”

نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹریکٹو سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی گفتگو کی اور تعلقات عامہ، سیکیورٹی مسائل اور سوشل میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کے دفاع اور سلامتی کی ضامن ہے اور ہر میدان میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔

سیشن میں کنیرڈ کالج کی بصارت سے محروم ہونہار طالبہ نے شاندار نغمہ پیش کیا جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔ طالبات نے اس موقع پر شہداء اور غازیانِ پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ ایسے سیشنز نوجوانوں کو حوصلہ اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کنیرڈ کالج کا دورہ، طالبات سے انٹریکٹو سیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!