کراچی (اسٹاف رپورٹر) — کراچی کے علاقے ملیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا 15 سالہ لڑکی کو شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعرات کی صبح 9 بج کر 34 منٹ پر زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کی شدت 3.2 تھی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر جبکہ مرکز ملیر سے تقریباً 7 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، متعدد افراد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے باہر نکل آئے۔ خوش قسمتی سے زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
