ایشیا کپ: بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا

دبئی (اسپورٹس ڈیسک) — بھارتی کرکٹ ٹیم کی ہٹ دھرمی ایشیا کپ فائنل کے بعد بھی برقرار رہی۔ بھارتی کھلاڑیوں نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا۔

غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملہ، نصیرات پناہ گزین کیمپ میں 12 شہید، 60 زخمی

ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے انکار کے باعث دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل کی اختتامی تقریب تاخیر کا شکار ہوئی۔ تاہم صدر اے سی سی محسن نقوی اپنے فیصلے پر قائم رہے اور بھارتی ٹیم کسی اور سے بھی ٹرافی وصول نہ کرسکی۔

بی سی سی آئی نے باضابطہ طور پر اے سی سی کو آگاہ کیا کہ بھارتی ٹیم ٹرافی نہیں لے گی، جس کے بعد ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی۔ تقریب کے میزبان سائمن ڈول نے بھی تصدیق کی کہ بھارتی ٹیم ٹرافی وصول نہیں کرے گی۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے کئی مواقع پر اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کی، جن میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانا اور فائنل سے قبل کپتان کی یادگاری تصویر سے انکار شامل ہے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!