اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) — سیلاب متاثرین کے لیے چین کی جانب سے امدادی سامان لے کر دو طیارے پاکستان پہنچ گئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی پروازوں کا استقبال وفاقی وزیر امیر مقام اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے نور خان ایئربیس پر کیا۔
ایشیا کپ فائنل: پاکستانی ٹیم مکمل فٹ، حارث رؤف سے متعلق بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد
ترجمان کے مطابق چین کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان میں 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل شامل ہیں، جو متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ چین کی بروقت امداد پاک چین لازوال دوستی کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے اور این ڈی ایم اے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں، جبکہ چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور کبھی اکیلا نہیں چھوڑا۔
