متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے معرکے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلی بار فائنل میں مدِ مقابل ہوں گی۔
خواجہ آصف پاک سعودی دفاعی معاہدہ قطر پر اسرائیلی حملے کا ردعمل نہیں
روایتی طور پر آئی سی سی ایونٹس کے فائنل سے قبل دونوں کپتان ٹرافی کے ہمراہ فوٹو شوٹ کرواتے ہیں، تاہم پاک-بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث منتظمین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ فوٹو شوٹ اس بار نہ ہو سکے۔ اس بارے میں حتمی فیصلہ میچ کے روز کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ دبئی میں 14 ستمبر کو کھیلے گئے پاک-بھارت میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تھا اور جیت کو متنازع سیاسی بیان کے ذریعے بھارتی فوج کے نام کیا تھا، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی میں شکایت درج کرائی تھی۔ دوسری جانب بھارتی بورڈ نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے جشن منانے پر اعتراض اٹھایا۔ بعد ازاں آئی سی سی نے سوریا کمار یادو اور حارث رؤف پر 30،30 فیصد میچ فیس جرمانہ عائد کیا اور صاحبزادہ فرحان کو وارننگ جاری کی۔
ٹورنامنٹ میں بھارت ناقابل شکست رہا ہے اور سپر اوور میں سری لنکا کو شکست دے کر فائنل تک پہنچا، جب کہ پاکستان گروپ مرحلے میں بھارت سے ہارا لیکن دیگر میچز جیت کر اور سپر فور مرحلے میں سری لنکا و بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا۔
ایشیا کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان اور بھارت 17ویں ایڈیشن کے فائنل میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
کارکردگی کے لحاظ سے بھارتی بیٹسمین ابھیشیک شرما اور شبمن گل نمایاں ہیں، جب کہ باؤلنگ میں جسپریت بمراہ اور کلدیپ یادو خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔ ابھیشیک شرما نے پاکستان کے خلاف دو میچز میں 105 رنز بنائے اور وہ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بھی ہیں، جب کہ کلدیپ یادو نے وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کے خلاف 19 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
ادھر قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا فائنل سے قبل آج رات 7 بجے پریس کانفرنس کریں گے
