امریکی بحری جہاز "یو ایس ایس وین ای میئر” کا دورۂ پاکستان مکمل، پاک-امریکہ بحری تعاون میں مزید فروغ

کراچی — امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر 24 تا 26 ستمبر کے دو روزہ دورے کے بعد کراچی سے روانہ ہوگیا۔ اس دورے نے پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے درمیان جاری دیرینہ تعاون کو مزید مستحکم کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب: جنگ جیت چکے، بھارت سے نتیجہ خیز مذاکرات کو تیار ہیں

دورے کے دوران امریکی جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں بحری سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی اور پاکستانی بحری افواج کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ تبادلوں، کھیلوں کے مقابلوں اور تربیتی سیشنز میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے اہلکاروں نے ایک دوسرے کے جہازوں کا دورہ کیا تاکہ آپریشنل طریقہ کار اور حربی صلاحیتوں کے بارے میں براہ راست تجربات حاصل کیے جا سکیں۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق، یو ایس ایس وین ای میئر کے کامیاب دورے نے نہ صرف خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا بلکہ مستقبل میں پاک-امریکہ بحری تعاون کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا۔

WhatsApp Image 2025 09 26 at 7.57.06 PM WhatsApp Image 2025 09 26 at 7.57.06 PM 2 WhatsApp Image 2025 09 26 at 7.57.07 PM

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!