وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب: جنگ جیت چکے، بھارت سے نتیجہ خیز مذاکرات کو تیار ہیں

نیویارک (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے جنگ جیت لی ہے اور اب خطے میں امن کا خواہاں ہے، ہم بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بڑی کارروائی: کامران خان ستی کی سروس جعلی قرار، گریڈ 18 سے گریڈ 14 میں تنزلی

وزیراعظم نے اپنے خطاب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے کیا اور جنرل اسمبلی کی صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جرات مندانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت پیچیدہ تنازعات، انسانی بحرانوں اور دہشتگردی کے خطرات سے دوچار ہے۔ جعلی خبروں اور پروپیگنڈے نے بھی اعتماد کو متزلزل کیا ہے۔ ہماری خارجہ پالیسی بابائے قوم کے وژن کی روشنی میں پرامن بقائے باہمی پر مبنی ہے اور ہم سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مئی میں مشرقی محاذ پر بھارت کی جارحیت کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستانی مسلح افواج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں شجاعت و مہارت کا مظاہرہ کیا اور دشمن کے 7 جنگی طیارے تباہ کر دیے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنا حق دفاع استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداء اور جانبازوں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے انہیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا کھلی خلاف ورزی ہے اور پاکستان اپنے عوام کے پانی کے حق کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔ "سندھ طاس معاہدے کی کوئی خلاف ورزی پاکستان کے لیے اعلانِ جنگ تصور ہوگی۔”

وزیراعظم نے کشمیری عوام کو یقین دلایا کہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ ایک دن اپنے حق خود ارادیت کو حاصل کر لیں گے۔ فلسطین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت ناقابلِ قبول ہے، فوری جنگ بندی ہونی چاہیے اور 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست قائم ہونی چاہیے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے قطری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عظیم قربانیوں کا اعتراف ہونا چاہیے۔ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف ایک دیوار ہے جس نے دنیا کو بچایا۔ سیکیورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان امن، انصاف اور ترقی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

52 / 100 SEO Score

2 thoughts on “وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب: جنگ جیت چکے، بھارت سے نتیجہ خیز مذاکرات کو تیار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!