کراچی: پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، 298 ریکروٹس بشمول 36 لیڈیز کانسٹیبلز فارغ التحصیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں بیج نمبر 129 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل پی ٹی سی سعید آباد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

لاہور میں بحرِ ہند کی اسٹریٹیجک صف بندی پر کانفرنس، پاکستان کے دوٹوک مؤقف اور علاقائی تعاون پر زور

پریڈ میں 298 ریکروٹس، جن میں 36 لیڈیز کانسٹیبلز بھی شامل تھیں، نے چھ ماہ کی سخت تربیت کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد شاندار مارچ پاسٹ، پریڈ اور مختلف پیشہ ورانہ مہارتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے پاس آؤٹ ہونے والے اہلکار عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے پولیس شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ریکروٹس کو ایمانداری، دیانتداری اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ فرائض سرانجام دینے کی ہدایت دی۔

تقریب کے اختتام پر پولیس چیف کو سورڈ آف آنر پیش کی گئی جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس کو انعامات سے نوازا گیا۔

WhatsApp Image 2025 09 25 at 8.37.37 PM 1 WhatsApp Image 2025 09 25 at 8.37.37 PM 2 WhatsApp Image 2025 09 25 at 8.37.37 PM 3 WhatsApp Image 2025 09 25 at 8.37.38 PM WhatsApp Image 2025 09 25 at 8.37.38 PM 1

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!