کراچی (کرائم رپورٹر) فرئیر پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کا عادی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نبیل ولد حنیف کے نام سے ہوئی ہے جو اس سے قبل بھی مختلف جرائم میں گرفتار ہوچکا ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو عدد بجلی کی تاریں (ہر ایک تقریباً 3/4 فٹ) اور کیبل کٹر برآمد کیا گیا۔ ملزم کے سابقہ ریکارڈ میں ایف آئی آر نمبر 65/2018، بجرم 381-A تھانہ کلری بھی شامل ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 288/25 بجرم 378/511 تعزیرات پاکستان فرئیر تھانے میں درج کرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔