پاکستان خطے میں تجارتی راہداریوں کی تکمیل چاہتا ہے، عبدالعلیم خان

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایران، افغانستان اور چین کے راستے تجارتی راہداریوں کی تکمیل چاہتا ہے تاکہ خطے میں تجارت اور سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی ریجنل ہیڈ اور ان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس کا وفد پاکستان پہنچ گیا، نیشنل ایوی ایشن انسپکٹرز کو تربیت دے گا

وفاقی وزیر نے اے ڈی بی کو پاکستان کا اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں اور ریلوے لائنز کی تعمیر سمیت مواصلات کے شعبے میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "کاریک” منصوبہ خطے کے ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے نہایت اہم ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے 24 گھنٹوں میں ملٹی پل ویزوں کا اجرا بھی اس سمت میں بڑی پیشرفت ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ مواصلات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جس کے نتیجے میں خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔

اے ڈی بی کی ریجنل ہیڈ نے ملاقات میں یقین دلایا کہ بینک پاکستان میں مواصلات سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان کو نومبر میں بشکیک کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے اور دیگر سینئر حکام بھی شریک تھے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!