یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس کا وفد پاکستان پہنچ گیا، نیشنل ایوی ایشن انسپکٹرز کو تربیت دے گا

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس (ECAC) کا دو رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ وفد نے آمد کے فوراً بعد ڈپٹی ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) سے ملاقات کی۔

پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک کی رپورٹ

ترجمان سی اے اے کے مطابق یورپی یونین کا یہ وفد پاکستان کے نیشنل ایوی ایشن انسپکٹرز کو خصوصی تربیت فراہم کرے گا۔ اس تربیت کا مقصد پاکستان کے ریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو یورپی یونین کے معیار سے ہم آہنگ بنانا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی بطور ریگولیٹری اتھارٹی اکاو (ICAO) سمیت مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون رکھتی ہے۔ ان اداروں کی جانب سے خصوصی تربیتی پروگراموں کے ذریعے پاکستان کی بھرپور معاونت کی گئی ہے، جس سے عالمی سطح پر انٹرنیشنل سیفٹی اور سیکیورٹی کے شعبے میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہو رہی ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس کا وفد پاکستان پہنچ گیا، نیشنل ایوی ایشن انسپکٹرز کو تربیت دے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!