کراچی: کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق شہر بھر میں پولیس اور ملزمان کے درمیان 20 مقابلے ہوئے، جن میں ایک ڈکیت ہلاک ہوا جبکہ 21 زخمی ڈاکوؤں سمیت 30 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کے خلاف تشدد کیس، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان طلب کرلیے
ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 732 سے زائد ملزمان گرفتار کیے گئے، جن میں سنگین جرائم، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث افراد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے 72 کلو 390 گرام چرس، آئس/کرسٹل اور ہیروئین برآمد کی گئی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے کارروائیوں کے دوران 94 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، 31 موٹرسائیکلیں اور 2 بڑی گاڑیاں بھی اپنی تحویل میں لیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
