کراچی (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان رینجرز (سندھ) نے اسمگلنگ اور مضر صحت اشیاء کی تیاری کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے پنجابی محلہ بھیم پورا میں قائم ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا، جہاں سے 3 ہزار کلو گرام سے زائد مضر صحت چھالیہ برآمد کر کے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
سندھ میں گندم کی پیداوار میں کمی، مراد علی شاہ کاشتکاروں کے لیے مراعاتی پیکج کا مطالبہ
رینجرز ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی چھالیہ کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ یہ فیکٹری صدیق میمن نامی شخص چلا رہا تھا۔
مزید بتایا گیا کہ مذکورہ فیکٹری پر ماضی میں کسٹم انفورسمنٹ کی جانب سے دو مرتبہ چھاپے مارے جا چکے ہیں، جن میں چھالیہ اور کیمیکلز برآمد ہوئے تھے اور کیس تاحال عدالت میں زیر سماعت ہے۔
رینجرز حکام نے واضح کیا کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ چھالیہ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم انفورسمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اسمگلنگ اور جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر فراہم کریں۔ اطلاع دینے والے افراد کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
