ایشیا کپ تنازع ختم، آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم سے معافی مانگ لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور منیجر سے باضابطہ معافی مانگ لی۔

کراچی ایسٹ پولیس کی کرائم میٹنگ، اسٹریٹ کرائم کے خلاف سخت اقدامات کا حکم

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اینڈی پائی کرافٹ نے بھارت کے خلاف میچ کے دوران پیش آنے والے تنازع پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 14 ستمبر کا واقعہ ’’مس کمیونیکیشن‘‘ کا نتیجہ تھا۔

خیال رہے کہ اینڈی پائی کرافٹ نے انڈیا-پاکستان میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا، جس پر پی سی بی نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آئی سی سی کو خط بھی تحریر کیا تھا اور وضاحت طلب کی تھی۔

آئی سی سی نے اس معاملے پر انکوائری کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ اینڈی پائی کرافٹ ہی آج پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے میچ میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ دبئی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جانا تھا، تاہم ریفری کے معاملے پر ڈیڈ لاک کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا۔

واضح رہے کہ اس تنازع پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پاکستان ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے، تاہم معاملہ طے پا جانے کے بعد ٹیم کو میدان میں اترنے کی اجازت دے دی گئی۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “ایشیا کپ تنازع ختم، آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم سے معافی مانگ لی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!