تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
11 کاروائیوں میں 389 کلو سے زائد منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار۔
باچا خان ایئرپورٹ پر ابو ظہبی جانے والے مسافر کے پیٹ سے 5 چرس بھرے کیپسولز برآمد۔
ملتان ایئرپورٹ سے مسقط جانے والے دو مسافروں سے 250 گرام نشہ آور گولیاں برآمد۔
جناح ایئرپورٹ کراچی پر دوحہ جانے والے مسافر سے 210 گرام آئس برآمد۔
علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ملیشیا جانے والے مسافر سے 88 گرام ہیروئن برآمد۔
ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کراچی سے تھائی لینڈ بھیجے جانے والے کنٹینر سے 354400 نشہ آور گولیاں برآمد۔
تیرہ اورکزئی کے قریب دو مختلف کاروائیوں میں210 کلو چرس اور 7 کلو افیون برآمد۔
آر سی ڈی روڈ حب کے قریب کے قریب دو ملزمان سے 91 کلو چرس برآمد۔
کوٹ عبد المالک انٹرچینج شیخوپورہ کے قریب ملزم سے 29 کلو چرس اور 7 کلو افیون برآمد۔
سونا خان چوک کوئٹہ کے قریب ملزم سے 18 کلو آئس برآمد۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ملزم سے 2 کلو چرس برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر دیے گئے۔
ترجمان اے این ایف
