گڈاپ میں پولیس کی کارروائی، گاڑی کے خفیہ خانوں سے 324 کلو چھالیہ برآمد دو ملزمان گرفتار

پولیس نے گڈاپ میں منشیات اور گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق گڈاپ روڈ سوئی گیس لائن کے قریب ناکہ بندی کے دوران گاڑی کو روکا گیا اور تلاشی کے دوران ڈگی میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں چھالیہ برآمد ہوئی۔
حب پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کا بجلی بریک ڈاؤن پانی کی فراہمی متاثر

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبید اور حسنین کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے 27 بوریاں برآمد ہوئیں جن میں 324 کلو سے زائد پیسی ہوئی چھالیہ، مین پوری اور گٹکے ماوے کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان موجود تھا۔

کارروائی کے دوران سپلائی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کرلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں چھالیہ اور تیار شدہ گٹکا ماوا فروخت اور سپلائی کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

WhatsApp Image 2025 09 16 at 3.07.05 PM 1 WhatsApp Image 2025 09 16 at 3.07.06 PM

One thought on “گڈاپ میں پولیس کی کارروائی، گاڑی کے خفیہ خانوں سے 324 کلو چھالیہ برآمد دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!