سکھن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) سکھن پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر بھنس کالونی نمبر 9 میں کی گئی۔

کراچی میں آن لائن منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزم کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن اور تھانہ ماڈل کالونی کی حدود سے چوری شدہ 125 موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم کراچی کے مختلف تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں تک بھی پہنچا جا سکے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “سکھن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!