کراچی کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، عوام کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے، ثروت اعجاز قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بار کے وکلا کے وفد نے ایڈووکیٹ سہیل کی قیادت میں قادری ہاؤس ناظم آباد کا دورہ کیا اور پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی۔ وفد میں ایڈووکیٹ بلال سیال اور ایڈووکیٹ ارسلان شامل تھے جبکہ جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن محمد شہباز رضا اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی صورتحال، کراچی کے مسائل اور کراچی بار کی جانب سے عید میلادالنبیؐ کے حوالے سے منعقدہ تقریب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بھارت نے دفاعی ہتھیاروں کے نقلی ماڈلز تیار کرنا شروع کر دیے، فوجی ناکامیوں سے تدارک کی کوشش

ایڈووکیٹ سہیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ رہے ہیں، عوام کو بنیادی سہولیات میسر نہیں اور ٹیکس کا پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام پر مزید ظلم و ستم نہیں ہونے دیں گے، کراچی کو اون کرتے ہیں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹا گیا، کرپشن اور ناقص مٹیریل کے باعث منصوبے بارش بھی برداشت نہیں کر پاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹینڈر مافیا اور ٹھیکیداری نظام پورے صوبے میں جڑیں پھیلائے بیٹھے ہیں، لیکن کراچی کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑا جائے گا۔ ہمارے شہید قائدین نے حق و سچ کے لیے قربانیاں دی ہیں اور ہم بھی انہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ ملک میں افراتفری کا ماحول ہے، ادارے اور محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے۔ سیلابی صورتحال میں حکومتی اقدامات بھی ناکافی تھے جس کے باعث کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں اور عوام کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر بیٹھ کر قوم اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے مثبت فیصلے کرنا ہوں گے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، عوام کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے، ثروت اعجاز قادری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!