میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا مختلف علاقوں کا دورہ، سیوریج مسائل کے فوری حل کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کے ہمراہ اولڈ سٹی ایریا، برتن گلی، کھجور بازار، جوڑیا بازار، نیپئر روڈ اور شاہین کمپلیکس سمیت مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں جاری سیوریج لائنوں کی تنصیبات اور مرمتی کاموں کا معائنہ کیا۔

کراچی میں حب کینال کی مرمت مکمل، پانی کی فراہمی جلد بحال ہوگی – واٹر کارپوریشن

دورے کے دوران میئر کراچی نے مقامی رہائشیوں اور دکانداروں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور شکایات سنیں اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام شکایات کا فوری اور مؤثر حل یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

میئر کراچی نے کہا کہ بارشوں کے بعد کی صورتحال اور عوامی مسائل کو وہ خود مانیٹر کر رہے ہیں تاکہ ترقیاتی منصوبے جلد از جلد مکمل ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واٹر کارپوریشن کا عملہ دن رات محنت کر رہا ہے تاکہ منصوبوں کو بروقت پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا سکے اور شہر میں سیوریج کے مسائل کا دیرپا حل ممکن بنایا جا سکے۔

مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کو یقین دلایا کہ بلدیاتی انتظامیہ عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت کوشاں ہے اور کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ بنیادی سہولیات فراہم ہوں اور شہر کو صاف ستھرا بنایا جا سکے۔

دورے کے دوران واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام، مختلف یوسیز کے چیئرمین اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا مختلف علاقوں کا دورہ، سیوریج مسائل کے فوری حل کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!